ستیش شرما نے مرکزی وزیر سے دہلی میں ملاقات کی
ستیش شرما نے مرکزی وزیر سے دہلی میں ملاقات کی جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر برائے خوراک، شہری رسد و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، یوتھ سروسز و اسپورٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے خوراک و عوامی تقسیم پرہلا
Satiah sharma


ستیش شرما نے مرکزی وزیر سے دہلی میں ملاقات کی

جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر برائے خوراک، شہری رسد و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، یوتھ سروسز و اسپورٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے خوراک و عوامی تقسیم پرہلاد وینکٹیش جوشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی مفاد سے جڑے اہم امور بشمول قابل تجدید توانائی، عوامی تقسیم کے نظام اور صارفین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر نے جموں سولرائزیشن اسکیم کو مزید دو سال کے لیے بڑھانے کی درخواست کی، جس کے تحت اب تک تقریباً 50 ہزار گھرانے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کے اسپتالوں اور حادثہ خیز مقامات پر ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز کی سولرائزیشن کو قومی مفاد میں اہم قرار دیتے ہوئے اس کے لیے ضروری تعاون طلب کیا۔ ستیش شرما نے ماڈل ولیج اسکیم کے تحت ہر ضلع میں ایک گاؤں کو شامل کرنے اور ہر گاؤں کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ سولرائزیشن کی جا سکے۔ پی ایم کسان یوجنا کے تحت کسانوں کی سہولت کے لیے چار ہزار اضافی زرعی پمپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

شمسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے، وزیر نے جموں و کشمیر کے ان علاقوں میں بڑے شمسی بجلی گھروں کے قیام، سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں میں گرڈ سے منسلک چھتوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کے لیے مالی و تکنیکی امداد، اور خشک و بنجر اراضی پر سولر پارکس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کو جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں توسیع دینے کے علاوہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں مائیکرو اور منی ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے قیام، دور دراز دیہات میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈیسنٹرلائزڈ ہائیڈرو پروجیکٹس کی ترقی، اور قابل تجدید توانائی کے ہائبرڈ منصوبوں کے قیام پر بھی زور دیا۔

وزیر نے جموں و کشمیر کے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں آف گرڈ سولر پاور سلوشنز، مائیکرو گرڈز، اور اسٹینڈ الون سولر سسٹمز کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریموٹ ولیج الیکٹریفیکیشن پروگرام کے تحت سولر لالٹینز اور ہوم سسٹمز کی تقسیم کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ خوراک و امور صارفین کے شعبے میں وزیر نے بتایا کہ پی ایم جی کے وائی کے تحت 30 ماہ تک مفت اضافی راشن کی تقسیم سے 73 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، جس کی تلافی کے لیے رقم کی فوری منظوری طلب کی۔

انہوں نے حکومت کو پی ایم جی کے وائی کے تحت بچت کا استعمال کرنے اور ریاستی اسکیموں کے لیے خصوصی پیکیج دینے کی اجازت کی درخواست بھی کی تاکہ عوام کو زیادہ مقدار میں راشن فراہم کیا جا سکے۔مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے تمام مطالبات کو غور سے سننے کے بعد ان پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande