کولکاتہ، 09 جنوری (ہ س)۔
آسنسول اور آس پاس کے علاقوں میں ریت اور لینڈ مافیا کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے جو کہ پولیس اور انتظامیہ کے لیے کافی عرصے سے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ مالدہ میں ترنمول لیڈر دلال سرکار کے حالیہ قتل کے بعد اب آسنسول میں ترنمول کے تین لیڈروں کو پولیس تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
پولیس نے ترنمول ریاستی کمیٹی کے رکن اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کے کونسلر اشوک رودرا، مغربی بردوان ضلع پریشد کے شریک چیئرمین وشنو دیو نونیا اور ضلع پریشد کے رکن رام کرشنا گھوش کو سیکورٹی فراہم کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آسنسول اور آس پاس کے علاقوں میں ریت مافیا کا اثر و رسوخ پچھلے کچھ سالوں میں تیزی سے بڑھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلہ مافیا کا بڑا حصہ اب زمین اور ریت کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہو گیا ہے۔
2022 میں چترا موڑ اور ڈمرا میں ترنمول کے تین کارکنوں کے قتل کے معاملے نے بھی علاقے میں ریت مافیا کی سازشوں کو بے نقاب کر دیا تھا۔ اسی سال اشوک رودر نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریت کی کان کنی کے خلاف ایک تحریک چلائی تھی، جس میں آسنسول جنوبی سے بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے بھی حصہ لیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ