ملازمین کی لداخ منتقلی و تعیناتی کے متعلق حکم نامہ جاری 
ملازمین کی لداخ منتقلی و تعیناتی کے متعلق حکم نامہ جاری جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کی یونین ٹیریٹری لداخ میں منتقلی اور تعیناتی سے متعلق ایک اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔
ملازمین کی لداخ منتقلی و تعیناتی کے متعلق حکم نامہ جاری 


ملازمین کی لداخ منتقلی و تعیناتی کے متعلق حکم نامہ جاری

جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کی یونین ٹیریٹری لداخ میں منتقلی اور تعیناتی سے متعلق ایک اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت ملازمین کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔حکومت نے اس ضمن میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سابقہ ہدایات اور متعلقہ بورڈ میٹنگز کے فیصلوں کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تنظیم نو کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande