بدعنوانی میں ملوث شخص کی این سی میں شمولیت پر فاروق عبداللہ کی وضاحت 
بدعنوانی میں ملوث شخص کی این سی میں شمولیت پر فاروق عبداللہ کی وضاحت جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں بھرتی گھوٹالے کے مبینہ سرغنہ اور بی ایس ایف کے سابق کمانڈنٹ ڈاکٹر کرنیل سنگھ سے متعلق تنازع سے خ
NC


بدعنوانی میں ملوث شخص کی این سی میں شمولیت پر فاروق عبداللہ کی وضاحت

جموں، 9 جنوری (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں بھرتی گھوٹالے کے مبینہ سرغنہ اور بی ایس ایف کے سابق کمانڈنٹ ڈاکٹر کرنیل سنگھ سے متعلق تنازع سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنگھ کے کیس میں ملوث ہونے کے بارے میں لاعلم تھے، جب انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر کرنیل سنگھ اُس وقت تک نیشنل کانفرنس میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ تمام الزامات سے بری نہ ہو جائیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ وہ کسی کیس میں ملزم ہیں۔ وہ این سی میں شامل نہیں ہو سکتے جب تک انہیں کلین چٹ نہ مل جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کرنیل سنگھ ضمانت پر ہیں۔ اُن پر سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پولیس سب انسپکٹرز، جونیئر انجینئرز، اور فنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹس کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کی اکتوبر 2022 میں گرفتاری بھرتی گھوٹالے کو بے نقاب کرنے کا سبب بنی ،اُن کے علاوہ 23 دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے بھرتی فہرستیں منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں امیدواروں کی امیدیں چکنا چور ہو گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande