سرینگر 8 جنوری (ہ س) پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں او پی ہل گراؤنڈ کے قریب ڈھکی پل پر بدھ کو سڑک حادثے میں دو جونیئر انجینئروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ او پی ہل گراؤنڈ مینڈھر کے قریب ایک موٹر سائیکل اور ٹاٹا سومو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اکشت شرما جے ای (28) ولد انیل کمار ساکنہ جموں، عامر خان جے ای (26) ولد حسین ساکنہ آری شروتی اور روبی کوثر (27) بیوی طارق حسین ساکنہ کالابن کے طور پر ہوئی ہے۔میڈیکل آفیسر ایس ڈی ایچ مینڈھر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہمیں تین زخمی اسپتال میں ملے ہیں، زخمیوں میں سے ایک عامر خان کو جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab