معروف بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلو کے کھار کے پاش علاقے میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں مہنگی اشیاء اور نقدی بھی چوری کر لی گئی ہے۔ ان کا بیٹا انمول اس فلیٹ میں رہتا ہے۔ پونم کبھی کبھار اس فلیٹ میں رہنے آتی رہتی ہیں۔ پولیس نے چور کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق پونم ڈھلو کے فلیٹ سے ہیروں کا ہار، 35 ہزار روپے نقد اور کچھ امریکی ڈالر بھی چوری کر لیے گئے۔ پونم کے گھر 28 دسمبر سے 5 جنوری تک پینٹنگ کا کام جاری تھا۔ چور نے اس کا فائدہ اٹھایا اور گھر کے شیلف کھلے دیکھ کر سامان چوری کر لیا۔
پونم زیادہ تر جوہو میں رہتی ہیں۔ کبھی کبھی وہ کھار آتی ہیں۔ چور نے چوری کی کچھ رقم بھی خرچ کر دی ہے۔ پونم کا بیٹا دبئی سے گھر آیا تو اسے کئی اشیاء غائب ملیں۔ انمول نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے انصاری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ