گوہاٹی، 09 جنوری (ہ س)۔ مشہور اداکارہ گیاندا کاکتی بدھ کی رات شیلانگ کے بیتھانی اسپتال میں 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
گیاندا کاکتی نے آسامی سنیما میں فلم ’پارگھاٹ‘ کے ذریعے قدم رکھا۔ انہوں نے ’پیلی پھوکن‘، ’سراپات‘،’لکھیمی‘ اور’رنگا پولیس‘ جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری سے خاص پہچان حاصل کی۔
1932 میں شیلانگ میں پیدا ہوئی گیاندا کاکتی کو 2002 میں حکومت آسام نے ’بشنورابھا سمان‘ سے نوازا تھا۔ ان کا انتقال آسامی فن اور فلم انڈسٹری کے لیے ایک گہرا نقصان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد