ابوجھماڑ انکاؤنٹر میں مارے گئے پانچ نکسلیوں کی ہوئی شناخت 
جگدل پور، 8 جنوری (ہ س)۔ ابوجھماڑ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کی شناخت پی پی سی ایم پی ایل جی اے پلاٹون نمبر 32 کے ارکان دیو سنگھ، دنیش، سمتی عرف کملا عرف کویتا، سکمتی اور گٹکل ملیشیا کمانڈر مہیش عرف لچھو پنگاٹی کے طور پر کی
ج


جگدل پور، 8 جنوری (ہ س)۔ ابوجھماڑ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کی شناخت پی پی سی ایم پی ایل جی اے پلاٹون نمبر 32 کے ارکان دیو سنگھ، دنیش، سمتی عرف کملا عرف کویتا، سکمتی اور گٹکل ملیشیا کمانڈر مہیش عرف لچھو پنگاٹی کے طور پر کی گئی ہے۔ مارے گئے نکسلیوں پر کل 21 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ان کے پاس سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، نکسل لٹریچر اور دیگر روزمرہ استعمال کا سامان بشمول ایک اے کے 47، دو ایس ایل آر، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک 12 بور رائفل برآمد ہوئی ہے۔

بستر کے آئی جی سندرراج پی نے بدھ کو بتایا کہ ممنوعہ نکسلائیٹ تنظیم سی پی آئی (ایم) کے ممبران کی اطلاع پر ماڑ ڈویژن کمیٹی کے سرکردہ نکسلائٹس، پی ایل جی اے پلاٹون نمبر 32 اور اندراوتی ایریا کمیٹی وغیرہ کے خلاف دنتے واڑہ، نارائن پور سرحدی علاقے جنگل پہاڑی میں ضلع دنتے واڑہ، نارائن پور، بستر، کونڈگاؤں کے ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن کیلئے ابوجھماڑ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ مہم کے دوران تصادم 4 جنوری کو سہ پہر 3.30 بجے گاؤں گٹکل کے جنگل پہاڑ میں شروع ہوا جو دیر رات تک جاری رہا۔ فائرنگ بند ہونے کے بعد تمام ٹیموں کی تلاشی کے بعد وردی میں مسلح دو خواتین اور تین مردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

بستر کے آئی جی نے کہا کہ نکسلی تنظیم کے پاس اب تشدد چھوڑنے اور ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اس لیے نکسل تنظیم سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر پرتشدد سرگرمیاں ترک کر کے سماج کے مرکزی دھارے میں شامل ہو جائیں، ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں میں دیو سنگھ، پی پی سی ایم پلاٹون نمبر 32 ممبر، (05 لاکھ انعامی رقم) رہائشی بیجاپور، دنیش، پی پی سی ایم پلاٹون نمبر 32 ممبر (05 لاکھ انعام)، جنوبی بستر کی رہنے والی، سمتی عرف کملا عرف کویتا پی پی سی ایم پلاٹون نمبر 32 ممبر (05 لاکھ انعام) رہائشی آہیری ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر، سکمتی پی پی سی ایم پلاٹون نمبر 32 ممبران (5 لاکھ روپے کا انعام) ضلع بیجاپور، مہیش عرف لچھو پنگاٹی گٹکل ملیشیا کمانڈر (1 لاکھ روپے کا انعام) میٹواڈا کا رہنے والا شامل ہے۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں اے کے 47 - 1 نمبر اور میگزین، 02 عدد، ایس ایل آر - 2 عدد اور میگزین، 4 عدد، 8 ایم ایم رائفل اور 7 عدد راؤنڈ اور میگزین، 12 بور رائفل اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، نکسلی لٹریچر اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande