وزیر اعظم مودی آج بھونیشور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا افتتاح کریں گے، 70 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں
وزیر اعظم مودی آج بھونیشور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا افتتاح کریں گے، 70 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (جمعرات) اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا افتتاح کر
وزیر اعظم نریندر مودی


وزیر اعظم مودی آج بھونیشور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا افتتاح کریں گے، 70 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں

نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (جمعرات) اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران مہمان خصوصی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی صدر کرسٹین کارلا کینگالو ورچوئلی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ اس سال کانفرنس کا تھیم ’’وکست بھارت میں پرواسی بھارتیوں کا یوگدان‘‘ ہے۔ پروگرام میں 70 ممالک کے نمائندے پہنچ چکے ہیں۔ وہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 10 جنوری کو پروگرام کے اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی پرواسی بھارتیہ ایکسپریس کو ریموٹ سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ہندوستانی تارکین وطن کی یہ خصوصی سیاحتی ٹرین دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے چلے گی اور تین ہفتوں تک کئی سیاحتی اور مذہبی مقامات پر جائے گی۔ یہ وزارت خارجہ کی پرواسی تیرتھ درشن اسکیم کے تحت چلائی جارہی ہے۔

وزیراعظم چار نمائشوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان میں رامائن کی وراثت، ٹیکنالوجی اور وکست بھارت میں تارکین وطن کی شراکت، مانڈوی سے مسقط تک ہندوستانی تارکین وطن کی ترقی اور اڈیشہ کی وراثت اور ثقافت شامل ہیں۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز 8 جنوری کو یوتھ پرواسی بھارتیہ دیوس سے ہوا ہے، جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شرکت کی تھی۔ یہ کانفرنس 10 جنوری تک جاری رہے گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گی اور پرواسی بھارتیہ ایوارڈ تقسیم کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande