آیوش آن سائٹ مہاکمبھ میں تجربے کو بہتر بنائے گا: آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر پرتاپ راو جادھو
نئی دہلی،08جنوری(ہ س)۔ اب جبکہ تاریخی مہا کمبھ 2025 پریاگ راج میں 13 جنوری 2025 سے شروع ہونے والا ہے ، آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راو¿ جادھو نے تقریب میں آیوش اقدامات کی تیاریوں پر آیوش کی وزارت کے سینئر عہدیدارو
آیوش آن سائٹ مہاکمبھ میں تجربے کو بہتر بنائے گا: آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر پرتاپ راو جادھو


نئی دہلی،08جنوری(ہ س)۔

اب جبکہ تاریخی مہا کمبھ 2025 پریاگ راج میں 13 جنوری 2025 سے شروع ہونے والا ہے ، آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راو¿ جادھو نے تقریب میں آیوش اقدامات کی تیاریوں پر آیوش کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ کی۔ وزیر موصوف نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اِس بڑی تقریب میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ”مہا کمبھ محض لاکھوں عقیدت مندوں کا اجتماع نہیں بلکہ یہ روحانیت ، ثقافت اور تندرستی کا ایک مقدس سنگم ہے۔ جیسے جیسے ہم اس تاریخی تقریب کے قریب پہنچ رہے ہیں ، ہمیں اس کی عالمی اہمیت کا احساس ہورہا ہے۔ یہ تقریب صحت کے شعبے میں روایتی آیوش نظام کی قوت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے ، اور عقیدت مندوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ان طریقوں کو روزمرہ کی زندگی میں ضم کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔“آیوش کے کلیدی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا ، ”آیوش کی وزارت نے ریاستی حکومت کے تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں کہ مہا کمبھ 2025 تاریخی اجتماع میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کو ایک جامع تجربہ فراہم کیا جائے۔ انھوں نے آیوش کی ٹیم کو اس طرح کی تفصیلی تیاریوں کے لیے مبارکباد پیش کی، تاکہ آن سائٹ ہیلتھ کیئر سروسز کے ساتھ مہاکمبھ کے تجربے کو سب کے لیے ناقابل فراموش بنایا جا سکے۔“

مہا کمبھ 2025 میں عقیدت مندوں کے لیے آیوش کی پیشکشں کی تفصیل بتاتے ہوئے آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیجا نے کہا، ”ہم نے تمام زائرین کے لیے مہا کمبھ میں ساتوں دن 24 گھنٹے آیوش ملٹی-او پی ڈی کلینک ، موبائل ہیلتھ کیئر یونٹ ، آیوش ادویات کی مفت تقسیم، اور یوگا کیمپ جیسی خدمات کا اہتمام کیا ہے۔ عوامی بیداری کے لیے ، ان سہولیات کے بارے میں معلومات سوشل میڈیا سمیت مقبول میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔“یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہا کمبھ 2025 توقع ہے کہ ایک تاریخی تقریب ہوگی، جو آیوش نظام سے لیس ہے ، جسے اس عالمی اجتماع میں شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین کے لیے صحت اور تندرستی کے تجربے کی تکمیل کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کیا جا رہا ہے۔ میٹنگ کے دوران متعلقہ حکام نے بتایا کہ مہا کمبھ 2025 کے لیے درج ذیل کلیدی آیوش اقدامات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے:

راو¿نڈ دی کلاک (دن رات) آیوش ملٹی-او پی ڈی کلینک: یاتریوں کو ذاتی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک ساتوں دن 24 گھنٹے رسائی حاصل ہوگی، جو مختلف آیوش نظام کے قدرتی اور جامع طریقوں پر مبنی مشاورت اور علاج پیش کرتی ہے۔ یہ کلینک تمام زائرین کے لیے مسلسل صحت کی مدد کو یقینی بنائیں گے۔خصوصی یوگا کیمپ: مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) اور ریاستی حکومت کے ماہرین کی قیادت میں، یہ کیمپ توازن ، ذہنیت اور جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ کمبھ کے روحانی ماحول کے ساتھ، یہ سیشن صحت اور روحانیت کا ایک بہترین امتزاج بھی پیش کریں گے۔ادویاتی پودوں کی نمائش: ایک عمیق نمائش ہندوستان کے بھرپور ادویاتی نباتات کی علاج معالجے کی خصوصیات کو ظاہر کرے گی۔ زائرین کو فطرت کی شفا یابی کی طاقت اور صحت کی دیکھ بھال کے جدید طریقوں میں اس کی مطابقت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔موبائل آیوش کلینک: ریاستی آیوش سوسائٹی کے ذریعے پورے کمبھ گراو¿نڈ میں مکمل طور پر لیس موبائل ہیلتھ کیئر یونٹ تعینات کیے جائیں گے، جو صحت کی بروقت مدد فراہم کریں گے اور پورے پروگرام کے دوران یاتریوں کے لیے آیوش پر مبنی نگہداشت تک فوری رسائی کو یقینی بھی بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande