فارمولہ ای معاملہ: تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر سے اے سی بی کی پوچھ گچھ
فارمولہ ای معاملہ: تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر سے اے سی بی کی پوچھ گچھحیدرآباد، 9 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راؤ سے فارمولہ ای ریس معاملہ میں بدعنوانی کے الزامات کے سلسلہ میں اے سی بی دفتر میں پوچھ گچھ کی
فارمولہ ای معاملہ، تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر سے اے سی بی کی پوچھ گچھ


فارمولہ ای معاملہ: تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی آر سے اے سی بی کی پوچھ گچھحیدرآباد، 9 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راؤ سے فارمولہ ای ریس معاملہ میں بدعنوانی کے الزامات کے سلسلہ میں اے سی بی دفتر میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ہائی کورٹ کی اجازت سے ان کے وکیل اے سی بی کے لائبریری روم میں بیٹھ کر پوچھ گچھ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اے سی بی کے تین عہدیدار پوچھ گچھ کررہے ہیں۔قبل ازیں تارک راما راو نے نندی نگر میں اپنی رہائش گاہ پر قانونی ٹیم سے بات چیت کی۔ انہوں نے سابق وزیرہریش راؤ، ایم ایل سی کویتا کے علاوہ سابق وزراء، ایم ایل ایز، اور ایم ایل سیز سے بھی ملاقات بھی کی۔ کے ٹی راما راو کے اے سی بی کے دفتر پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کیلئے جانے کے موقع پر پارٹی کیڈر اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande