شمبھو بارڈر پربیٹھے ایک کسان نے کی خودکشی،دوسرا کھنوری بارڈر پرایک حادثہ میں زخمی  
چنڈی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے شمبھو بارڈر پر جمعرات کی صبح سلفاس نگلنے والے کسان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ کسان تنظیموں اور انتظامیہ نے متوفی کے لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ سلفاس نگلنے والے کسان کی شناخت ریشم سنگھ (55) کے طور پر ہوئی ہے، جو پن
ک


چنڈی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے شمبھو بارڈر پر جمعرات کی صبح سلفاس نگلنے والے کسان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ کسان تنظیموں اور انتظامیہ نے متوفی کے لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ سلفاس نگلنے والے کسان کی شناخت ریشم سنگھ (55) کے طور پر ہوئی ہے، جو پنجاب کے ضلع ترن تارن کے گاؤں پوہ ونڈ کا رہنے والا ہے۔

کسان رہنما تیجویر سنگھ پنجوکھرا کے مطابق، ریشم سنگھ شمبھو اور کھنوری سرحد پر 11 ماہ کے احتجاج کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی حل نہ ملنے سے ناراض تھے۔ جمعرات کی صبح کسان ریشم سنگھ نے لنگر سائٹ کے قریب سلفاس نگل لیا۔ جیسے ہی کسانوں کو اس کا علم ہوا، اسے سب سے پہلے راج پورہ کے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں حالت سنگین ہونے پر اسے پٹیالہ ریفر کر دیا گیا۔ ریشم سنگھ کا انتقال پٹیالہ میں ہوا۔

متوفی کسان ریشم سنگھ 6 جنوری کو اپنے گاؤں سے کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں شمبھو بارڈر پر منعقد ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ریشم کے ساتھ پانچ اور کسان بھی تھے اور وہ اس سے پہلے بھی دہلی کی تحریک میں حصہ لے رہے تھے۔ ریشم سنگھ کی بیوی دیویندر کور اور بیٹے اندرجیت سنگھ کو ان کی موت کی اطلاع دی گئی ہے۔

دریں اثنا، آج صبح 11 بجے کے قریب کھنوری سرحد پر گیزر پھٹنے سے ایک کسان جھلس گیا۔ زخمی ہوئے کسان کو پٹیالہ ضلع کے سمانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande