نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س)۔
صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ریاست کی دو ہائی کورٹس کے لیے تین ججوں کا تقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اجے دگپال اور ہریش ویدیا ناتھن شنکر کو دہلی ہائی کورٹ کے جج اور آشیش نیتھانی کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے اگست 2024 میں ان تینوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan