وزیر اعلیٰ نے نئی اسکیم پارتھ کا آغاز کیا، کہا - اب سنہری مستقبل کی بنیاد تیار ہوگی
بھوپال، 8 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کو بھوپال کے تاتیا ٹوپے نگر اسٹیڈیم میں منعقدہ ’’ریاستی سطح کےیوتھ فیسٹیول‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ’’مدھیہ پردیش یووا پریرک ابھیان (ایم پی یوتھ موٹیویشنل مہم) اور ’’پارتھ‘‘ (پولیس آ
یوتھ فیسٹیول میں طلباء کے ماڈلز کا مشاہرہ کیا۔


وزیراعلیٰ نے طلباء کے ساتھ سیلفی لی


وزیراعلیٰ نے نئی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے


بھوپال، 8 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کو بھوپال کے تاتیا ٹوپے نگر اسٹیڈیم میں منعقدہ ’’ریاستی سطح کےیوتھ فیسٹیول‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ’’مدھیہ پردیش یووا پریرک ابھیان (ایم پی یوتھ موٹیویشنل مہم) اور ’’پارتھ‘‘ (پولیس آرمی ریکوائرمنٹ ٹریننگ اینڈ اے ایم پی ہونر) منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ہی انڈین آرمی، پولیس، پیرا ملٹری وغیرہ میں بھرتی کے لیے جسمانی اور ذہنی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی یہ اسکیم یقیناً سنہری مستقبل کی بنیاد تیار کرے گی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ میرے نوجوان دوستو، آپ سبھی ہردے پردیش کا وقار ہیں۔ آپ کی طاقت اور رفتار ’’مدھیہ پردیش کے روشن کل‘‘ کا نمونہ ہے۔ ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے نیشنل یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کے تیار کردہ ماڈلز کا مشاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے طلباء کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ اس موقع پر کھیل اور نوجوانوں بہبود وزیر وشواس کیلاش سارنگ اور دیگر لیڈرا اور طلبہ موجود تھے۔

مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کو پولیس اور فوج میں روزگار فراہم کرنے اور حب الوطنی کے جذبات کو بیدار کرنے کے لیے پارتھ (پارتھ پولیس آرمی ریکوائرمنٹ ٹریننگ اینڈ اے ایم پی ہونر) اسکیم تیار کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو انڈین آرمی، پولیس، پیرا ملٹری وغیرہ میں روزگار فراہم کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ نوجوانوں کو جسمانی کارکردگی (جسمانی ٹیسٹ)، تحریری امتحان (جنرل نالج، ریاضی، انگریزی وغیرہ) اور شخصیت کی نشوونما کے لیے مضامین کے ماہرین کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے گی۔

جسمانی کارکردگی (جسمانی ٹیسٹ) کے لیے، مقررہ اعزازیہ پر رکھے گئے کوچ کی کم از کم اہلیت بی پی ایڈ/ بیی پی ای/ این آئی ایس ڈپلومہ اور ریاستی سطح کے ایتھلیٹک کھیل کا کھلاڑی ہونا ضروری ہے۔ تحریری امتحان (جنرل نالج، ریاضی، انگلش وغیرہ) اور شخصیت سازی کے لیے سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے مضمون کے ماہر افسران و ملازمین کی خدمات پارٹ ٹائم لی جائیں گی۔ مقامی سطح پر سرکاری/نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے علاوہ مضامین کے ماہرین اور اہل افراد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ پلیئر کوچ ویلفیئر کمیٹی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande