کھٹمنڈو، 6 جنوری (ہ س)۔ حکومت ہند نے ایک خصوصی انتظام کے تحت نیپال کو گندم کی برآمد پر گزشتہ دو برسوں سے پابندی ہٹا دی ہے۔ بھارتی حکومت نے نیپال کو 2 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ اب بھارت سے نیپال کو گندم سپلائی کی جائے گی۔ دو سال قبل مہنگائی اور روس یوکرین جنگ کے باعث بھارتی حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
نیپال میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر شنکر شرما نے آج اتوار کو ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی۔ حکومت ہند کی طرف سے گزشتہ دو سالوں سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود نیپال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی فیصلہ لیا گیا ہے، جس کے لیے نیپال کی حکومت نے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیپال کو صرف 2 لاکھ ٹن گندم کی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔
دراصل ہندوستان کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی وجہ سے نیپال میں گندم کا ذخیرہ تقریباً خالی ہونے کے دہانے پر تھا۔ یہی نہیں گندم کی مختلف مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ اگرچہ نیپال خود تقریباً 20 لاکھ ٹن گندم پیدا کرتا ہے، لیکن یہ اندرونی گھریلو استعمال کے لیے بھی ناکافی ہے۔ اس لیے گھریلو استعمال اور تجارتی مقاصد کے لیے گندم بھارت سے درآمد کی جاتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد