نیپال زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی، اب تک 130 افراد کو بچا یا گیا
کھٹمنڈو، 07 جنوری (ہ س)۔ تبت کے شیگاتسے میں منگل کی صبح آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے سے اب تک 95 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 130 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی جی ٹی این کے مطابق د


Nepal earthqua 

کھٹمنڈو، 07 جنوری (ہ س)۔ تبت کے شیگاتسے میں منگل کی صبح آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے سے اب تک 95 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 130 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی جی ٹی این کے مطابق دوپہر دو بجے تک مرنے والوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ اب تک 135 افراد کو بچا کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی تصاویر سے تبت کے علاقے شیگاتسے میں بڑے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اس چینل نے بتایا ہے کہ زلزلے سے اب تک 5000 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande