گجرات کے وڈودرا میں تین اسکولوں کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی
وڈودرا، 24 جنوری (ہ س)۔ گجرات کے وڈودرا میں تین اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھائیلی علاقے میں واقع نورچنا اسکول کے پرنسپل کو صبح تقریباً چار بجے اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا۔ وڈودرا میں نورچنا کے تین اسکول ہیں۔ اس کے بعد پولیس
Threat to blow 3 schools by Bomb in Vadodara, Gujarat


وڈودرا، 24 جنوری (ہ س)۔ گجرات کے وڈودرا میں تین اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھائیلی علاقے میں واقع نورچنا اسکول کے پرنسپل کو صبح تقریباً چار بجے اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا۔ وڈودرا میں نورچنا کے تین اسکول ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے بھائیلی اور سما کے دونوں اسکولوں میں بم اسکواڈ کے ساتھ چیکنگ شروع کردی۔ اسکول بس سمیت گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔

انتظامی ذرائع کے مطابق نورچنا انٹرنیشنل اسکول، سما انٹرنیشنل اسکول اور نورچنا ودیانی اسکول میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ای میل چیک کرنے کے بعد پرنسپل نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ اس کے بعد اسکول کیمپس میں بم اسکواڈ سمیت فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو تعینات کردی گئی ہے۔

نورچنا انٹرنیشنل اسکول میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نورچنا کالج فی الحال کھلا ہے۔ نورچنا یونیورسٹی کی عمارت بھی نورچنا اسکول کیمپس میں واقع ہے۔ فی الحال یونیورسٹی کی عمارت میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔ یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ طلباءاور اساتذہ کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک کہیں سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande