پٹنہ24جنوری(ہ س)۔ بہار کے مکامہ میں آننت سنگھ پر فائرنگ معاملے میں پولیس نے سونو سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سونو سنگھ کے علاوہ پولیس نے روشن نامی شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔ روشن سنگھ آننت سنگھ کا حامی بتایا جاتا ہے۔ پٹنہ دیہی ایس پی راکیش کمار نے اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ادھر خبر آرہی مکامہ میں جمعہ کی صبح بھی فائرنگ ہوئی ۔ حالانکہ پٹنہ ایس پی کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مکیش کمار کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ صبح 3 بجے 30 سے 40 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں لوگ جائے وقوعہ پر پڑے کھوکھا دکھا رہے ہیں۔
حالانکہ جمعہ کی صبح فائرنگ کے واقعہ میں دیہی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ کھوکھا موقع سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ مکیش سنگھ کے گھر پر ہوئی ہے۔ مکیش سنگھ کا الزام ہے کہ انہوں نے سونو اور مونو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ سونو-مونو اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کا الزام ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan