منی پور میں سیکورٹی دستوں نے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا
امپھال، 24 جنوری (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے پہاڑی اور وادی اضلاع کے حساس علاقوں میںمہم چلا کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے آج صبح بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائیتھانہ علاقے کے پھنگئی چنگ سے
Security forces recovered huge arms & explosives in Manipur


Security forces recovered huge arms & explosives in Manipur


Security forces recovered huge arms & explosives in Manipur


امپھال، 24 جنوری (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے پہاڑی اور وادی اضلاع کے حساس علاقوں میںمہم چلا کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے آج صبح بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائیتھانہ علاقے کے پھنگئی چنگ سے ایک سنگل بور بندوق، ایک دیسی ساختہ پستول مع میگزین، ایک 9 ایم ایم پستول میگزین، 10 ہائی ایکسپلوزیو ہینڈ گرنیڈ، ایک باوفینگ ریڈیوسیٹ، ایک اینٹی رائٹ گرینیڈ، ایک اسٹن شیل، 50 خالی .303 راو¿نڈ، 36 زندہ راو¿نڈ اور 45 خالی کارتوس برآمد ہوئے کیے گئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے کاکچنگ ضلع کے وابگئی بفیلو فارم علاقہ کے قریب سے ایک ایئر گن رائفل، بغیر ڈیٹونیٹر کے دو ہائی ایکسپلوسیو گرنیڈ،دو 51 ایم ایم ہائی - ایکسپلوزیو شیل، 10 عدد 7.62 ایم ایم کے زندہ راو¿نڈز، 15 خالی اے کے رائفل کارتوس، چار اسٹن شیل، دو بلٹ پروف پلیٹ اور ایک بلٹ پروف ویسٹ برآمد کیا۔ ان کے علاوہ جیرابام ضلع کے جائرول اور اوچاتھول جنگلاتی علاقوں سے ایک ایس ایم جی کاربائن اور میگزین، ایک بارہ بور سنگل بیرل گن، 60 لائیو راو¿نڈز، پانچ یو بی جی ایل راو¿نڈز اور دو گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande