کیڈٹ ایکتا کماری نے آل انڈیا این سی سی گرلز کنٹیجنٹ کی پریڈ کمانڈر کا اعزاز حاصل کیا
جموں، 24 جنوری (ہ س)۔ گورنمنٹ ویمن کالج ، گاندھی نگر جموں کی طالبہ اور ایک جے اینڈ کے نیول یونٹ این سی سی سری نگر کی نمایاں کیڈٹ، ایکتا کماری، نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتیویہ پاتھ پریڈ میں آل انڈیا این سی سی گرلز کنٹیجنٹ کی پریڈ کمانڈر کا اعزاز حاصل کرکے جموں و کشمیر اور لداخ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ایکتا نے ہمیشہ دفاعی فورسز میں شمولیت کا خواب دیکھا ہے اور اُنہوں نے اپنی محنت، عزم اور این سی سی میں شاندار کارکردگی کے ذریعے یہ عظیم مقام حاصل کیا۔ اپنی کامیابی کا سہرا انہوں نے اپنے خاندان، اساتذہ، اور این سی سی یونٹ کے رہنماؤں کو دیا اور نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنے کا پیغام دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر