شارجہ واریئرز نے ایڈم زمپا کو آئی ایل ٹی20 سیزن 3 کے لیے شامل کیا 
شارجہ، 23 جنوری (ہ س)۔ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 فرنچائز شارجہ واریئرز نے آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا کو شامل کر لیا ہے۔ فرنچائز نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ فرنچائز نے کہا کہ شارجہ واریئرز آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے،
شارجہ واریئرز نے ایڈم زمپا کو آئی ایل ٹی20 سیزن 3 کے لیے شامل کیا


شارجہ، 23 جنوری (ہ س)۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 فرنچائز شارجہ واریئرز نے آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا کو شامل کر لیا ہے۔ فرنچائز نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

فرنچائز نے کہا کہ شارجہ واریئرز آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے، جو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 کے بقیہ سیزن 3 کے لیے سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس کی جگہ لیں گے۔

اسپنر زمپا کو T20 کرکٹ اور فرنچائز لیگز میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔ وہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ، ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ، برطانیہ میں دی ہنڈریڈ اینڈ وائٹلٹی بلاسٹ اور امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم میں زمپا عادل راشد، ہرمیت سنگھ، محمد جاوید اللہ، کپتان ٹم ساو¿تھی اور ایڈم جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ باو¿لنگ یونٹ میں ہوں گے۔

ایڈم زمپا نے فرنچائز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں متحدہ عرب امارات واپس آ کر اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی۔20 کے سیزن 3 کے لیے شارجہ واریئرز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ واریئرز ٹورنامنٹ کی بہترین فرنچائزز میں سے ایک ہیں اور میں عادل راشد، ٹم ساو¿تھی اور جے پی ڈومنی جیسے مضبوط کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ٹورنامنٹ کے دوسرے ہاف میں اپنے شائقین کے لیے کچھ بہترین پرفارمنس دیں گے۔

شارجہ واریئرز کے کوچ جے پی ڈومنی نے کہا کہ ایڈم زمپا ایک شاندار باو¿لر ہیں اور ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر ٹیم ان کے ساتھ رکھنا چاہے گی۔ ہم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں اور پراعتماد ہیں کہ وہ اس سیزن میں ہماری ترقی کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔ وہ اس فارمیٹ کے سب سے خطرناک گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں شارجہ واریئرز کے لیے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande