انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رائے پور لایا گیا، انکاؤنٹر کے مقام پر تلاشی مہم جاری ۔
گڑیابند/رائے پور، 22 جنوری (ہ س)۔ گڑیابند ضلع کے کلہاڑی گھاٹ جنگل میں انکاؤنٹر میں مارے گئے تمام 14 نکسلیوں کی لاشیں بدھ کی صبح اڈیشہ کے نواپاڑا اسپیشل اینٹی نکسل فورس (ایس او جی) کے اہلکاروں نے چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے کیں اور وہ بحفاظت نواپاڑا پہنچ
س


گڑیابند/رائے پور، 22 جنوری (ہ س)۔ گڑیابند ضلع کے کلہاڑی گھاٹ جنگل میں انکاؤنٹر میں مارے گئے تمام 14 نکسلیوں کی لاشیں بدھ کی صبح اڈیشہ کے نواپاڑا اسپیشل اینٹی نکسل فورس (ایس او جی) کے اہلکاروں نے چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے کیں اور وہ بحفاظت نواپاڑا پہنچ گئے۔ نکسلیوں کی لاشوں کو رائے پور لایا گیا ہے اور میکہارا اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں 6 خواتین اور 8 مرد نکسلائیٹس کی لاشیں شامل ہیں۔ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے 22 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں مردہ خانے میں تعینات 12 ڈاکٹروں کے علاوہ پوسٹ مارٹم کے لیے 10 اضافی ڈاکٹروں اور 10 سویپرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔

میکہارا کے ذرائع کے مطابق مارے گئے نکسلیوں میں کئی سینئر کمانڈر شامل ہیں، جن کی شناخت جاری ہے۔ میکہارا اسپتال کے مردہ خانے میں پورٹیبل ایکسرے مشین لائی گئی ہے۔ پہلے نکسلیوں کی لاشوں کا ایکسرے کیا جا رہا ہے۔ اگر جسم میں کوئی دھات یا دھماکہ خیز مواد پایا گیا تو بم اسکواڈ کو بلایا جائے گا۔ اس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہوگا۔

گڑیابند کے ایس پی نکھل رکھیچا نے بتایا ہے کہ گڑیا بند ضلع میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ منگل کی رات نکسلیوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر ہوئے۔ کلہاڑی گھاٹ علاقے کے ریچھ ڈگی کے جنگل میں گڑیابند ڈی آر جی، سی آر پی ایف کوبرا اہلکار رات بھر موجود رہے۔ علاقے میں بدھ کی صبح سے فوجیوں کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande