اتر پردیش کابینہ :  پریاگ راج ڈیولپمنٹ ریجن بنے گا، مرزا پور-پریاگ راج تک ایکسپریس وے بنے گا
۔ باغپت، ہاتھرس اور کاس گنج میں میڈیکل کالج بنائے جائیں گے
باغپت، ہاتھرس اور کاس گنج میں میڈیکل کالج بنائے جائیں گے


مہاکمبھ نگر، 22 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں مہاکمبھ تریوینی کمپلیکس میں منعقدہ اتر پردیش کابینہ کی میٹنگ میں مفاد عامہ کے ضمن میں کئی بڑے فیصلے کئے گئے۔ اس کے تحت پریاگ راج ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی، جس کے تحت آس پاس کے اضلاع کو شامل کرکے ان کی منصوبہ بند ترقی کی جائے گی۔ مغربی علاقے کے باغپت، ہاتھرس اور کاس گنج اضلاع میں میڈیکل کالج بنائے جائیں گے۔ پریاگ راج، وارانسی اور آگرہ میونسپل کارپوریشن اپنے بانڈ جاری کر سکیں گی، جس سے کارپوریشنوں کی مالی حالت بہتر ہو گی۔ اس کے علاوہ مرزا پور سے پریاگ راج تک چھ لین والا ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔

مہاکمبھھ میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے باغپت، ہاتھرس اور کاس گنج میں پی پی پی موڈ پر میڈیکل کالجوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ ان پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ بلرام پور میں اٹل جی کے نام پرکے جی ایم یو سینٹر بنایا جائے گا۔ پریاگ راج، وارانسی اور آگرہ میونسپل کارپوریشن بانڈ جاری کر سکیں گے۔ ابھی تک صرف لکھنؤ اور غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے لیے بانڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ پریاگ راج کے سپر اسپیشلٹی اسپتال کے لیے بانڈ جاری کیے جائیں گے۔ کاشی وشوناتھ دھام کی تعمیر کے بعد کاشی عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی-وندھیا کو ترقی کا خطہ بنانے کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ نہ صرف سیاحت کے حوالے سے روزگار پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ چترکوٹ اور پریاگ راج کو گنگا ایکسپریس سے جوڑنے کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاص طور پر ریاست کے اہم معاملات میں دفاع سے متعلق پالیسی پر بھی غور کیا گیا ہے۔ موجودہ دفاعی پالیسی 2018 میں بنائی گئی تھی، اسے نئے سرے سے بنانے پر بات ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایف ڈی آئی کے تحت ریاست میں جو بھی سرمایہ کاری کی گئی ہے اس پر بھی غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ فراہم کرنے کے لیے فنڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande