لاتیہار میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، ایک نکسلائٹ کو گولی لگی
لاتیہار، 22 جنوری (ہ س)۔ لاتیہار-لوہردگا کے سرحدی علاقے میں واقع سیمرکھاڑ کے قریب منگل کی دیر رات پولیس اور جے جے ایم پی نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاو¿نٹر میں ایک نکسلائیٹ کو گولی مار دی گئی۔ جبکہ دیگر نکسلائیٹس اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے
لاتیہار میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، ایک نکسلائٹ کو گولی لگی


لاتیہار، 22 جنوری (ہ س)۔

لاتیہار-لوہردگا کے سرحدی علاقے میں واقع سیمرکھاڑ کے قریب منگل کی دیر رات پولیس اور جے جے ایم پی نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاو¿نٹر میں ایک نکسلائیٹ کو گولی مار دی گئی۔ جبکہ دیگر نکسلائیٹس اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد بدھ کی صبح پولیس نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن کیا اور ایک ہتھیار برآمد کیا۔

لاتیہار کے ایس پی کمار گورو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیر رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جے جے ایم پی نکسلائیٹس کا ایک دستہ صدر تھانہ علاقہ کے سمرکھاڑ گاو¿ں کے نزدیک جنگل میں جمع ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں پہنچ گئی۔ لیکن پولیس کو دیکھ کر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔ اس دوران ایک نکسلی کو گولی لگی جس کے بعد دوسرے نکسلائیٹ جنگل اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفصیلی معلومات سرچ آپریشن کے بعد دی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande