پریاگ راج میں کابینہ کی میٹنگ کر کے بی جے پی حکومت عقیدت کے نام پر سیاست کر رہی ہے : اکھلیش یادو
لکھنؤ، 22 جنوری (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اوراتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لوگوں کا مہاکمبھ پر اعتقاد ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے گنگا میں نہایا ہوگا اور تصویر بھی نہیں لگائی ہو
پریاگ راج میں کابینہ کی میٹنگ کر کے بی جے پی حکومت عقیدت کے نام پر سیاست کر رہی ہے : اکھلیش یادو


لکھنؤ، 22 جنوری (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اوراتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لوگوں کا مہاکمبھ پر اعتقاد ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے گنگا میں نہایا ہوگا اور تصویر بھی نہیں لگائی ہوگی۔

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بدھ کو سماج وادی پارٹی کے رام گووند چودھری، راجندر چودھری سمیت مقامی لیڈروں کے ساتھ آنجہانی جنیشور مشرا کی برسی پر ان کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمبھ اور پریاگ راج ایسی جگہیں نہیں ہیں جہاں سیاست اور سیاسی پروگرام اور فیصلے لیے جاتے ہیں۔ کابینہ خود سیاسی ہے۔ حکومت سیاسی پیغام دینا چاہتی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب سے بڑی زمین مافیا بن کر ابھری ہے۔ کسی بھی ضلع کی رجسٹری چیک کریں۔ اگر میری بات درست نہیں لگتی ہے تو فوراً لکھنؤ، گونڈا، ایودھیا کی زمین کی رجسٹری چیک کریں۔ وہ صرف وقف زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتے۔ تنازعہ بڑھانا چاہتے ہیں۔ سماج میں نفرت کیسے پھیلے، بی جے پی والے اسی کی سیاست کرتے ہیں۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ سوچئے کہ اگر یہ فیصلہ ہو گیا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی واپس جائیں گے تو حکومت کیا کرے گی۔ ملک کے اصل سوالات یہ ہیں کہ کسان کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے یا نہیں، آدھا کام پورا ہوا ہے یا نہیں؟ میڈیا کو پیکج ملتا ہے پھر بھی میڈیا کرپشن دکھاتا ہے۔ اس کے لیے میڈیا کا شکریہ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande