امپھال، 22 جنوری (ہ س)۔
سیکورٹی فورسز نے امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپٹ تھانہ علاقہ کے تحت ٹاپ کھونگ ننگ کھونگ کے پاس مانگ لمبم لمپک سے آر پی ایف ؟ پی ایل اے کے مبینہ سر گرم کیڈر اینگ کھوم بھوگین سنگھ (50) کو گرفتار کیا۔ وہ لیلونگ چاجنگ اوانگ لائیکائی، امپھال ویسٹ کا رہنے والا ہے۔
اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور 1500 روپے والا پرس برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ