سرینگر پولیس ٹیم کو35,000 روپے کا انعام، منشیات کی اسمگلنگ کیس میں ایک شخص کو 10 سال کی سزا
سرینگر، 22 جنوری (ہ س)۔ سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق انسپکٹر ماجد حسن کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو پولیس سٹیشن پاریم پورہ سے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے کیس زیر (ایف آئی آر نمبر 113/2020) میں ملزم کو عدالت کی طرف سے سناۓ گۓ 10
سرینگر پولیس ٹیم کو35,000 روپے کا انعام، منشیات کی اسمگلنگ کیس میں ایک شخص کو 10 سال کی سزا


سرینگر، 22 جنوری (ہ س)۔ سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق انسپکٹر ماجد حسن کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم کو پولیس سٹیشن پاریم پورہ سے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے کیس زیر (ایف آئی آر نمبر 113/2020) میں ملزم کو عدالت کی طرف سے سناۓ گۓ 10 سال قید کو لے کر ٹیم کو سینئر افسران نے انعام سے نوازا ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سری نگر نے ٹیم کو 35,000 روپے کا نقد انعام اور ڈی جی پی، جموں و کشمیر کی طرف سے منظور کردہ تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ انہوں نے ان کی کوششوں کی تعریف کی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور کمیونٹی کی حفاظت کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کیا۔ جموں و کشمیر پولیس منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو پکڑنے اور انہیں انصاف کا سامنا کرنے کو یقینی بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande