ایم ایس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ، نیا پے اسکیل فروری سے نافذ ہوگا
ایم ایس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ، نیا پے اسکیل فروری سے نافذ ہوگا کولکاتا، 22 ​​جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال حکومت نے ششو شکشا کیندر (ایس ایس کے) اور مادھیمک شکشا کیندر (ایم ایس کے) کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے س
اسکول


ایم ایس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ، نیا پے اسکیل فروری سے نافذ ہوگا

کولکاتا، 22 ​​جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال حکومت نے ششو شکشا کیندر (ایس ایس کے) اور مادھیمک شکشا کیندر (ایم ایس کے) کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے ان اساتذہ کو فروری سے تین فیصد اضافے کے ساتھ نیا پے اسکیل ملے گا۔ منگل کو ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس وقت ایس ایس کے اساتذہ کو سہایک (معاون) اور سہایکاوں کے طور پر 11 ہزار 255 روپے تنخواہ ملتی ہے جسے بڑھا کر 11 ہزار 593 روپے کر دیا گیا ہے۔ وہیں مکھیہ سہایک اور سہایکاوں کی تنخواہ 11,638 روپے سے بڑھ کر 11,987 روپے ہو گئی ہے۔ ایم ایس کے اساتذہ، جنہیں وستارک اور وستاریکا کہا جاتا ہے، فی الحال 14,632 روپے تنخواہ پاتے ہیں۔ اسے بڑھا کر 15 ہزار 71 روپے کر دیا گیا ہے۔ مکھیہ وستارک اور وستاریکاوں کی تنخواہ 15 ہزار 758 ​​روپے سے بڑھا کر 16 ہزار 231 روپے کر دی گئی ہے۔

ریاستی حکومت کے اس قدم سے ایس ایس کے اور ایم ایس کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande