راجوری کے بدھال گاؤں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا
راجوری کے بدھال گاؤں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری کے بدھال علاقے کو پراسرار اموات کے سلسلے میں کنٹونمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے اور تمام عوامی و نجی اجتماعات پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جا
راجوری کے بدھال گاؤں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا


راجوری کے بدھال گاؤں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا

جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری کے بدھال علاقے کو پراسرار اموات کے سلسلے میں کنٹونمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے اور تمام عوامی و نجی اجتماعات پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی سخت نگرانی کی جائے گی، اور تمام عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اب تک اس المناک واقعے میں 17 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو تین خاندانوں پر قیامت بن کر ٹوٹی ہیں۔ تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ جن گھروں میں اموات ہوئی ہیں، انہیں کنٹونمنٹ زون 1 قرار دیا گیا ہے، اور ان گھروں کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ان مکانات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قریبی رابطے میں آنے والے افراد کے گھروں کو کنٹونمنٹ زون 2 میں شامل کیا گیا ہے۔ ان افراد کو فوری طور پر جی ایم سی راجوری منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ بدھال گاؤں کے تمام گھروں کو کنٹونمنٹ زون 3 قرار دیا گیا ہے، اور علاقے میں کھانے کی تقسیم اور استعمال کی مسلسل نگرانی کے لیے عملہ تعینات ہوگا۔

پولیس اہلکار فراہم کیے جانے والے کھانے کی جانچ کریں گے اور ہر خاندان کو فراہم کردہ کھانے کا ریکارڈ تین وقت لاگ بک میں درج کیا جائے گا، جس پر مانیٹرنگ افسر کے دستخط لازم ہوں گے۔ ان کنٹینمنٹ زونز میں کسی بھی قسم کے عوامی یا نجی اجتماعات پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ انفیکشن کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک کی فراہمی شفاف اور محفوظ طریقے سے ہو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande