بدھال گاؤں میں مزید تین پراسرار بیماری کے کیسسز رپورٹ ہوئے۔
جموں, 22 جنوری (ہ س)راجوری ضلع کے بدھال علاقے میں 'پراسرار بیماری' کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جنہیں مزید طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ منگل کے روز 25 سالہ نوجوان اعجاز احمد میں پراسرار بیماری کی علامات ظا
بدھال گاؤں میں مزید تین پراسرار بیماری کے کیسسز رپورٹ ہوئے۔


جموں, 22 جنوری (ہ س)راجوری ضلع کے بدھال علاقے میں 'پراسرار بیماری' کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جنہیں مزید طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ منگل کے روز 25 سالہ نوجوان اعجاز احمد میں پراسرار بیماری کی علامات ظاہر ہوئیں، جسے پہلے جی ایم سی جموں اور بعد میں پی جی آئی چندی گڑھ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز بدھال سے اسی بیماری کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، جنہیں بھی اعلیٰ طبی سہولیات کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے صورتحال کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے کوٹرنکہ علاقے کا دورہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے 50 دنوں میں اس علاقے میں اب تک 17 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ حکومت ان اموات کی وجوہات معلوم کرنے میں ناکام ہے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں کسی وائرس یا انفیکشن کی موجودگی نہیں ہے۔ تاہم، بدھال علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان کے قریبی افراد کو طبی معائنے کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا گیا ہے۔تحقیقات مختلف سطحوں پر جاری ہیں تاکہ ان اموات کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ علاقے میں طبی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande