سلینڈر گیس دھماکے میں ماں۔بیٹا جاں بحق 
سلینڈر گیس دھماکے میں ماں۔بیٹا جاں بحق جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے کے گاؤں جندرولہ میں منگل کی شام ایک افسوسناک حادثے میں ایک خاتون اور اس کا چھ ماہ کا معصوم بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاز
سلینڈر گیس دھماکے میں ماں۔بیٹا جاں بحق 


سلینڈر گیس دھماکے میں ماں۔بیٹا جاں بحق

جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے کے گاؤں جندرولہ میں منگل کی شام ایک افسوسناک حادثے میں ایک خاتون اور اس کا چھ ماہ کا معصوم بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شازیہ کوثر، زوجہ سجاد حسین، اپنے گھر میں کھانے کی تیاری کر رہی تھیں اور اچانک مبینہ طور پر گیس سلینڈر دھماکے کا شکار ہو گئیں۔

حادثے کے فوراً بعد پڑوسیوں نے ہمت دکھاتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور شازیہ کوثر اور ان کے ننھے بیٹے ایان احمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، دونوں کی زندگی نہ بچائی جا سکی اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ پورے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande