سیول، 21 جنوری (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے حال ہی میں باضابطہ طور پر گرفتار صدر یون سک ییول آج آئینی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وہ 3 دسمبر کو قلیل مدتی مارشل لاءکے اعلان کے بعد سیاسی اور قانونی الجھنوں میں پھنس گئے ہیں۔ قومی اسمبلی نے 14 دسمبر کو ان کے خلاف مواخذے کی تحریک منظور کی تھی۔ آئینی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ مواخذہ کرنا ہے یا نہیں۔ ییول نے ججوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
دی کوریا ٹائمز کے مطابق، ییول نے مواخذے کے مقدمے میں اپنا دفاع کیا اور اپنے اس موقف کو دہرایا کہ ان کا مارشل لاءلگانا حکمرانی کا ایک کام تھا۔ اس طرح انہوں نے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ جنوبی کوریا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے کسی موجودہ یا سابق صدر نے عوامی طور پر مواخذے کے مقدمے میں حصہ لیا۔ کرپشن انویسٹی گیشن آفس (سی آئی او) نے 15 جنوری کو انہیں بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔ انہیں سیول کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔
ییول کی قانونی ٹیم نے دلیل دی کہ صدر کے مارشل لاءکے حکم نامے میں سے کسی بھی حکم پر عمل درآمد کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ استغاثہ کا کردار ادا کرتے ہوئے قومی اسمبلی نے دلیل دی کہ ییول نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ییول کے وکلاءنے کہا کہ سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے مارشل لاءکے حکم نامے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا۔ بعد میں یون نے اس پر نظر ثانی کی۔
آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس مون ہیونگ بی نے سماعت کے دوران اعلان کیا کہ انہوں نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع لی سانگ -من اور اقتصادی امور کے سینئر صدارتیسکریٹری پارک چون کو پیش کرنے کے لیے صدر کی قانونی ٹیم کی درخواست منظور کر لی ہے۔ پارک 6 فروری اور لی 11 فروری کو گواہی دینے والے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ییول کے تقریباً چار ہزار حامی آئینی عدالت کے گرد جمع ہوئے۔ ان لوگوں نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے قومی پرچم لہرائے۔ حامیوں نے مواخذے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد