واشنگٹن، 21 جنوری (ہ س)۔ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹِک ٹاک پر گزشتہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو 75 دنوں کے لیے غیر فعال کر کے معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ اس حکم کا سیدھا مطلب ہے کہ ٹِک ٹاک ایپ کے مالک کو کمپنی کو فروخت کرنے پر مجبور کرنے والا قانون نافذ نہیں ہوگا۔
این بی سی نیوز کے مطابق اس قانون پر اپریل میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے دستخط کیے تھے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ٹِک ٹاک کے مالک، چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکہ میں کام کرنے کے لیے اپنے زیادہ تر حصہ داری کو فروخت کرنا ہوگا۔
ٹرمپ کے دستخط شدہ حکم نامے کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ”میں اٹارنی جنرل کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اس حکم کی تاریخ سے 75 دنوں تک ایکٹ کو نافذ کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کریں، تاکہ میری انتظامیہ کو ٹِک ٹاک کے حوالے سے مناسب طریقہ کار کا تعین کرنے کا موقع حاصل ہو سکے ۔“
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں بائیڈن انتظامیہ کے قانون کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریب کو نشر کرنے میں ٹِک ٹاک کی مدد کرنے کا یقین دلایا۔ٹِک ٹاک نے جلد ہی سروس دوبارہ شروع کرکے امریکی صارفین کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ ٹِک ٹاک کے امریکہ میں 170 ملین صارفین ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد