سینئر فوٹو جرنلسٹ رامش فرید دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک
نئی دہلی ،21جنوری(ہ س)۔ سینئر فوٹو جرنلسٹ رامش فرید کو آج سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔گذشتہ روز شام کو آٹھ بجے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کاانتقال ہو گیا تھا۔آج ترکمان گیٹ پر واقع مسجد درگاہ فیض میں بعد نم
سینئر فوٹو جرنلسٹ رامش فرید دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک


نئی دہلی ،21جنوری(ہ س)۔

سینئر فوٹو جرنلسٹ رامش فرید کو آج سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔گذشتہ روز شام کو آٹھ بجے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کاانتقال ہو گیا تھا۔آج ترکمان گیٹ پر واقع مسجد درگاہ فیض میں بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ بعد ازاں دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔مرحوم رامش فرید ورکنگ جرنلسٹ کلب کے فعال ممبر تھے۔ وزیر عمران حسین ، سابق وزیر ہارون یوسف، سابق وزیر عاصم احمد خاں، سابق ڈپٹی میئر آل محمد اقبال، راکیش کمار ، شفیع دہلوی وغیرہ نے رامش فرید کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی۔ نماز جنازہ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چئیرمین مختار احمد ، ایگزکٹیو آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزکٹیو آفیسر محسن علی سمیت اسٹاف نے شرکت کی۔ تدفین میں سابق ممبر پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال، وزیر خوراک عمران حسین، سٹی ایس پی زون کے چیئرمین محمد صادق،سابق وزیر ہارون یوسف، سابق وزیر عاصم احمد خاں، سابق ڈپٹی میئر آل محمد اقبال، مولانا عمیر الیاسی، سابق کونسلر راکیش کمار، سابق کونسلر محمود ضیاء،مولانا عارف قاسمی، مولانا جاوید قاسمی، جمیل انجم دہلوی، شکیل انجم دہلوی، نسیم احمد، فیضان دہلوی، محمد انیس منصوری، حسنین اختر منصوری، مرزاجاوید علی،منصور ضیاء، ڈاکٹر نفیس قریشی، ارشاد باباقریشی، مولانا فضل الر حمن، فرزان قریشی، صادق شیروانی، امیر احمد راجہ، غفران آفریدی، عینین علی حق، فضیل احمد، نثار خاں، محمد راحم، احمد نعمان، انجم جعفری، خرم شہزاد، مسعود ہاشمی، انس فیضی، ارشد ندیم، محمد مستقیم خان، ممتاز عالم رضوی، سفیان بابا، حاجی ظہور اٹیچی والے، شفیع دہلوی،اسعد میاں، نواب الدین، محسن علی، ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی، محمد شاہد گنگوہی، شیخ علیم الدین اسعدی، محمد طیب،ناصر خاں ، حامد خاں، حاشر خاں ، محمد تقی، نریندر کمار ، گلزار احمد ، فرحان یحییٰ ، وسیع الرحمن عثمانی سمیت بڑی تعداد میں سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande