والد اور بھائیوں نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں نابالغ لڑکے کو مار مار کر کیا قتل
پونے، 2 جنوری (ہ س)۔ ایک لڑکی کے خاندان کے تین
افراد بشمول اس کے والد کو جمعرات کو یہاں ایک 17 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل
کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں اس کے ساتھ اپنی بیٹی تعلقات کا شبہ تھا۔
پونے پولیس کے ایک سینئر
اہلکار نے بتایا کہ گنیش ٹنڈے (17) کو جمعرات کی صبح واگھولی علاقے میں شدید مارا
پیٹا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں
نے کہا، اس کی لکشمن پیٹکر کی بیٹی سے دوستی تھی۔ وہ روزانہ بات چیت کرتے
تھے۔ پیٹکر خاندان ان کی دوستی کے خلاف تھا اور اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
تھا۔
انہوں
نے مزید کہا گنیش اپنے دوستوں کے ساتھ 12.30 بجے کے قریب سڑک پر ٹہل رہا تھا
جب لکشمن اور اس کے بیٹے نتن اور سدھیر نے اس پر حملہ کیا اور اسے لوہے کی سلاخوں
اور پتھروں سے مارا۔ گنیش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عہدیدار
نے مزید کہا کہ تینوں کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور مزید
تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان