پٹنہ، 04 جنوری (ہ س)۔
بہار میں پورنیہ ضلع کے تاراباڑی کے قریب پولیس جھڑپ میں دو لاکھ کا انعامی ڈکیٹ سشیل موچی کی موت ہوگئی ۔پورنیہ رینج کے ڈی آئی جی پرمود کمار منڈل نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی جی منڈل نے بتایا کہ پورنیہ میں بائسی کے تارا باڑی کے قریب پولیس نے سشیل موچی کو انکاؤنٹر میں مار دیا۔مارے گئے ڈکیٹ سشیل موچی کی تلاش بہار پولیس کے ساتھ ساتھ بنگال پولیس کو بھی تھی۔ اس پر دو لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اس کے خلاف بہار کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے مختلف تھانوں میں قتل ، ڈکیتی اور لوٹ کے مقدمات درج ہیں ۔ ایسے میں دونوں ریاستوں کی پولیس اس کی گرفتاری کے لیے مہم چلا رہی تھی۔ اس کے بعد پورنیہ پولیس نے اسے انکاؤنٹر میں مار دیا۔
اس بارے میں پورنیہ رینج کے ڈی آئی جی پرمود کمار منڈل نے کہا کہ پولیس ایک مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر گھیرا بندی کر رہی تھی۔ اس کے بعد مجرم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس دوران اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں بدنام زمانہ مجرم کی گولی لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
ہندوستھان ساماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan