ارریہ 06 جنوری (ہ س)۔ضلع کے کرسا کانٹا تھانہ علاقہ کے بلچندا وارڈ نمبر 15 میں رات ایک بجے مہندر پرساد کیسری کی کرانہ دکان پر پہنچ کر ایک درجن سے زیادہ بدمعاشوں نے چوری کی کوشش کی۔ کرانا تاجر کے جاگنے اور شور مچانے پر بدمعاشوں نے بم بازی اور فائرنگ بھی کی۔ جس میں کرانہ تاجر مہندر پرساد کیسری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور اسے صدر اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے بعد ایس پی انجنی کمار ، اے ایس پی رام پکار سنگھ اور کرسا کانٹا تھانہ نے رات ہی موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی اور دکان کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ شروع کر دی ہے۔ واقعہ میں ڈی آئی یو ٹیم کے ساتھ فرانزک سائنٹیفک لیبارٹری (ایف ایس ایل) اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد لی جا رہی ہے۔
واقعے کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رات 1 بجے کے قریب 15 نامعلوم ملزمین دکان کے دروازے کو پیچھے سے کٹر سے کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔
بدمعاشوں کی جانب سے دکان میں چوری کی واردات کو انجام دیا جا رہا تھا، اسی دوران مہندر پرساد کیسری بیدار ہو گئے اور دکان میں چوری کی مزاحمت کرنے لگے، جس پر بدمعاشوں نے فائرنگ اوربم بازی کی۔ جس میں تاجر مہندر پرساد کیسری کے پیرمیں گولی لگی تھی۔ انہیں علاج کے لیے پہلے کرسا کانٹا پی ایچ سی بھیجا گیا اور پھر وہاں سے مناسب علاج کے لیے صدر اسپتال بھیجا گیا۔
واقعہ کی اطلاع کرسا کانٹا تھانہ کو دی گئی جس کے بعد ایس پی نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ایف ایس ایل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ واقعے کے سلسلے میں ڈی آئی یو ٹیم کی جانب سے تکنیکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جائے وقوعہ پر کیمپ لگا کر مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس پی نے موقع پر پہنچ کر دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانچ کی، اس نے سب ڈویزنل پولیس افسر رام پکار سنگھ کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کی شناخت اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔ ایس پی نے کہا کہ کرسا کانٹا پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا جائے گا اور واقعہ کے سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan