پٹنہ پولیس نے تصادم میں دو بدمعاشوں کومارگرایا، انسپکٹر زخمی 
پٹنہ ، 07 جنوری (ہ س)۔ پٹنہ پولیس اوربدمعاشوں کے درمیان پیر کی رات جھڑپ میں دو بدمعاشوں کو پولیس نے مار گرایا۔ جبکہ ایک سب انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپ پھلواری شریف کے ہندونی علاقے میں ہوا۔ جانچ کے لیے ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچی اور
پٹنہ پولیس نے جھڑپ میں دو بدمعاشوں کومارگرایا، انسپکٹر زخمی


پٹنہ ، 07 جنوری (ہ س)۔ پٹنہ پولیس اوربدمعاشوں کے درمیان پیر کی رات جھڑپ میں دو بدمعاشوں کو پولیس نے مار گرایا۔ جبکہ ایک سب انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپ پھلواری شریف کے ہندونی علاقے میں ہوا۔ جانچ کے لیے ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر رہے تھے۔ بدمعاشوں کی پستول کو ضبط کیا گیا۔

پورے معاملے پر پٹنہ ویسٹ ٹاؤن کے ایس پی شرت آر ایس نے کہا کہ پٹنہ میں گذشتہ کئی دنوں سے ڈکیتی اور چوری کی واردات ہو رہی ہیں۔ بدمعاشوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیکنیکل سیل کی مدد سے ٹیم مسلسل اس کا تعاقب کر رہی تھی۔ دریں اثنا پیرکے روز اطلاع ملی کہ بدمعاش واردات کرنے پھلواری شریف کے ہندونی گاؤں پہنچے ہیں۔ شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیم میں کئی پولیس افسران شامل تھے۔

ٹاؤن ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے ہندونی گاؤں پہنچی تھی۔ پولیس کو دیکھ کر 10 کی تعداد میں رہے بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو گولی لگ گئی۔ زخمی ایس آئی کو پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ وارننگ دینے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی ، جس میں دو شرپسندوں کو گولی لگی ، جنہیں علاج کے لیے پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ دونوں بدمعاشوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ دونوں بدمعاش نالندہ ضلع کے رہنے والے تھے۔ ایک بدمعاش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار منٹو کمار بھی نالندہ کا رہنے والاہے۔ جھڑپ کے دوران دیگر شرپسند موقع سے فرار ہو گئے۔ بدمعاش ہندونی گاؤں واقع دھان کے گودام میں لوٹ کی واردات کرنے آئے تھے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande