ایس ٹی ایف کی مدد سے ضلع کے ٹاپ ٹین مجرم سمیت یادو مانک پور سے گرفتار
ارریہ ، 08 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے ٹاپ ٹین مجرموں میں شمارسمیت یادو کو پٹنہ سے آئی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے سمراہا تھانہ پولیس کی مدد سے منگل کے روزمانک پور سے گرفتار کیا۔ ایس ٹی ایف اور سمراہا تھانہ پولیس کی یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ۔ گرف
ایس ٹی ایف کی مدد سے ضلع کے ٹاپ ٹین مجرم سمیت یادو مانک پور سے گرفتار


ارریہ ، 08 جنوری (ہ س)۔ ضلع کے ٹاپ ٹین مجرموں میں شمارسمیت یادو کو پٹنہ سے آئی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے سمراہا تھانہ پولیس کی مدد سے منگل کے روزمانک پور سے گرفتار کیا۔ ایس ٹی ایف اور سمراہا تھانہ پولیس کی یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ۔ گرفتاری کی تصدیق سمراہا تھانہ انچار ج پریم کمار بھارتی نے کی۔

اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے تھانہ انچارج پریم کمار بھارتی نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کا نام سمیت کمار یادو ہے جو تھانہ علاقہ کے اوراہی پورب کا رہائشی ہے۔گرفتار سمیت ضلع کے ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل ہے ، جنہیں ایس ٹی ایف کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سمراہا کالونی رینو گیٹ کے قریب ہوئی موٹر سائیکل لوٹ میں پولیس کو کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔ تھانہ میں ریکارڈ شدہ مقدمات میں وہ وہ ایک نان پرائمری ملزم ہے اس کے علاوہ بھی اس کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande