تلنگانہ کے نلگنڈہ میں ایک ہی رات میں 5 مقامات پر چوری کی وارداتیںحیدرآباد، 9 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک ہی رات میں 5 مقامات پر چوری کی وارداتیں پیش آئیں۔ کل شب چوروں نے مٹھائی کی دکان اورمحکمہ جنگلات کے دفتر کے بشمول 5 مقامات کونشانہ بنایا۔ چوروں نے قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری کرلیے۔ پہلے چوروں نے مٹھائی کی دکان میں داخل ہوکر 70ہزارروپئے کی چوری کرلی۔ بعد ازاں انہوں نے ایک مقامی لیڈر نرسمہا کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 2.50 لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان کی چوری کرلی۔ انہوں نے وی پرشوتم کے مکان سے60,000 روپے نقد اور 500 گرام چاندی چوری کی۔ چوروں نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں گھس کرچوری کرلی اور بائیک پر فرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں کے پیش نظر شروع کی گئی تلاشی کے ایک حصہ کے طور پر علاقہ میں پولیس پارٹیوں کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق