دو منشیات اسمگلر چار کلو گانجے سمیت گرفتار
ہریدوار، 9 جنوری (ہ س)۔ تھانہ کنکھل پولیس نے موٹر سائیکل پر گانجہ اسمگل کرنے والے دوا سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ منشیات سے پاک دیو بھومی مشن کو کامیاب بنانے کے لیے چلائی جارہی مہم کے تحت پبلک سروس کمیشن انڈر پاس کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے بائک
دو منشیات اسمگلر چار کلو گانجے سمیت گرفتار


ہریدوار، 9 جنوری (ہ س)۔

تھانہ کنکھل پولیس نے موٹر سائیکل پر گانجہ اسمگل کرنے والے دوا سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ منشیات سے پاک دیو بھومی مشن کو کامیاب بنانے کے لیے چلائی جارہی مہم کے تحت پبلک سروس کمیشن انڈر پاس کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے بائک سوار آشیش ولد مکیش ساکن محمد پور بہلول پور تھانہ رائے پور ضلع سہارنپور اور شبھم ولد چندرپال ساکنہ رائے پور تھانہ سرساوا ضلع سہارنپور کو گانجہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار کلو گانجہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گانجہ کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس ٹیم میں ایس آئی چرن سنگھ چوہان، اے ایس آئی مکیش رانا، ہیڈ کانسٹیبل جسبیر سنگھ چوہان، کانسٹیبل ستیندر راوت شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande