ضلع پولیس گاندربل نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ممنوعہ مواد ضبط کیا
ضلع پولیس گاندربل نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ممنوعہ مواد ضبط کیا سرینگر 2 جنوری (ہ س)۔ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں، ضلع پولیس گاندربل نے تھانہ گاندربل کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ا
تصویر


ضلع پولیس گاندربل نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ممنوعہ مواد ضبط کیا

سرینگر 2 جنوری (ہ س)۔ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں، ضلع پولیس گاندربل نے تھانہ گاندربل کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ ضبط کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرن کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران، تھانہ گاندربل کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی (ٹاٹا موبائل) کو روکا ۔ جسےظفر بشیر بھٹ ولد بشیر احمد بھٹ ساکن گنڈ رحمان کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ممنوعہ نشیلی گولیوں کی 40 اسٹرپس، ہر ایک پٹی کے ساتھ 8 گولیاں تھیں، جن کی کل 320 گولیاں بنتی ہیں ضبط کر کے ملزم ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔اس کے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/2025، این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ گاندربل پولیس عام لوگوں سے علاقے میں منشیات سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی درخواست کرتی ہے اور ہم اطلاع دینے والے کی مکمل شناخت ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande