وزیر اعظم مودی آج ممبئی میں دو بحری جنگی جہاز اور ایک آبدوز قوم کو وقف کریں گے
وزیر اعظم مودی آج ممبئی میں دو بحری جنگی جہاز اور ایک آبدوز قوم کو وقف کریں گے نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں بحری جنگی جہاز آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آبدوز آئی این ایس واگشیر قوم
وزیر اعظم نریندر مودی


وزیر اعظم مودی آج ممبئی میں دو بحری جنگی جہاز اور ایک آبدوز قوم کو وقف کریں گے

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں بحری جنگی جہاز آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آبدوز آئی این ایس واگشیر قوم کو وقف کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے اس اہم اسٹریٹجک پروگرام کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی 15 جنوری کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں صبح تقریباً 10.30 بجے فرنٹ لائن جنگی جہاز آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آبدوز آئی این ایس واگشیر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ 3.30 بجے نئی ممبئی کے کھارگھر میں اسکون مندر کا افتتاح کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande