امپھال، 15 جنوری (ہ س)۔ منی پور میں الگ الگ کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس نے بدھ کو کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کانگ پوکپی ضلع کے حساس علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ نیو کیتھیلامبی تھانہ علاقے میں زیرو پوائنٹ- پی 1 ریلوے ٹنل روڈ (سی او بی کوٹلین سے 6 کلومیٹر شمال) پر تلاشی کے دوران دو میگزینوں کے ساتھ دو 9 ایم ایم سی ایم جی، دو ملکی ساختہ سنگل بیرل رائفلیں، ایک نمبر 36 ہینڈ گرنیڈ اور ایک موٹرولا (باوفینگ) برآمد کیا گیا۔
ایک دیگر کارروائی میں فائینگ رج (فریڈم ہل اور فائینگ گاوں کے درمیان) میں دو بولٹ ایکشن رائفلیں، تین 9 ایم ایم پستول، ایک 0.32 پستول، دوسرا پستول، تین نمبر 36 دستی بم، چار الیکٹرک ڈیٹونیٹر، تین ڈیٹونیٹرز (نمبر 36 گرینیڈ)، دو 38 ایم ایم زندہ کارتوس، چار 0.22 ایم ایم زندہ راونڈ، چار 9 ایم ایم زندہ راونڈ، دو ٹیئر اسموک شیل (ایس آر)، ایک گیس گن شیل، ایک ٹیئر اسموک (ایل آر) اور ایک باوفینگ ریدیو سیٹ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والی تمام اشیاء کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن