ہندوستان توسیع پسندی نہیں ، ترقی کے جذبے سے کام کرتا ہے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں دو بحری جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی رونمائی کے بعد کہا کہ ہندوستان توسیع پسندی نہیں بلکہ ترقی کے جذبے سے کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان کے سمندری ورثے بحر
India works in spirit of development, not expansionism: Modi


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں دو بحری جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی رونمائی کے بعد کہا کہ ہندوستان توسیع پسندی نہیں بلکہ ترقی کے جذبے سے کام کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان کے سمندری ورثے بحریہ کی شاندار تاریخ اور آتم نربھر بھارت مہم کی شاندار تاریخ کا ایک بڑا دن ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج نے بحریہ کو نئی طاقت اور وژن دیا تھا۔ آج ہم ان کی اس مقدس سرزمین پر 21ویں صدی کی بحریہ کو مضبوط کرنے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایک ڈسٹرائر، ایک فریگیٹ اور ایک آبدوز – تینوں کو ایک ساتھ کمیشن کیا جا رہا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ فرنٹ لائن پلیٹ فارم میڈ ان انڈیا پروڈکٹس ہیں۔ یہ تینوں ہندوستان کی سلامتی اور ترقی کو نئی طاقت دیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اس کے لیے ہندوستانی بحریہ، انجینئروں، کارکنوں اور پورے ملک کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کو پوری دنیا میں اور خاص طور پر گلوبل ساو¿تھ میں ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار شراکت دار کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ایک کھلے، محفوظ، جامع اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان کی فوجی صلاحیت کو بھی زیادہ قابل اور جدید ہونا چاہئے، یہ ملک کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت پانی، زمین، آسمان، گہرے سمندر اور لامحدود خلا میں ہر جگہ اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔ اس کے لیے مسلسل اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande