ڈوڈہ پولیس نے 19 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا
ڈوڈہ پولیس نے 19 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا جموں، 15 جنوری (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے اپنی خصوصی مہم کے تحت 19 برس سے مفرور ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ع
ڈوڈہ پولیس نے 19 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا


ڈوڈہ پولیس نے 19 سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کیا

جموں، 15 جنوری (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے اپنی خصوصی مہم کے تحت 19 برس سے مفرور ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عاصف علی ولد محمد شفیع ساکن بیمنہ کالونی سری نگر کو کیس ایف آئی آر نمبر 203/2004، زیر دفعات 279 اور 337 آر پی سی، تھانہ ڈوڈہ میں درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس مقدمے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا، اور ملزم کو عدالت سی جے ایم ڈوڈہ نے 13 ستمبر 2005 کو مفرور قرار دے کر اس کے خلاف دفعہ 299 ضابطہ فوجداری کے تحت وارنٹ جاری کیا تھا۔ پولیس نے کئی بار ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ہر بار پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔ تاہم، ایس ایس پی ڈوڈہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈوڈہ سے ایک ماہر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈوڈہ انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے نے کی۔

پولیس ٹیم نے انسانی اور تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے انتھک محنت کے بعد مفرور ملزم کو بندپورہ کے علاقے سے گرفتار کیا، جسے ڈوڈہ لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ پولیس نے مفرور اور خطرناک مجرموں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی ہے، جس کے دوران پچھلے دو ماہ میں 9 مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande