دو لاکھ روپے مالیت کے کھانسی کے سیرپ کے ساتھ تین گرفتار
مالدہ، 15 جنوری (ہ س)۔ مالدہ ٹاو¿ن جی آر پی پولیس نے اسمگلنگ سے پہلے تقریباً 900 بوتل کھانسی کے شربت کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار تینوں بہار کے رہنے والے ہیں۔ مالدہ ٹاو¿ن جی آر پی پولیس اسٹیشن کے آئی سی پرشانت رائے نے بدھ کو
دو لاکھ روپے مالیت کے کھانسی کے سیرپ کے ساتھ تین گرفتار


مالدہ، 15 جنوری (ہ س)۔

مالدہ ٹاو¿ن جی آر پی پولیس نے اسمگلنگ سے پہلے تقریباً 900 بوتل کھانسی کے شربت کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار تینوں بہار کے رہنے والے ہیں۔

مالدہ ٹاو¿ن جی آر پی پولیس اسٹیشن کے آئی سی پرشانت رائے نے بدھ کو بتایا کہ ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کھانسی کے شربت کی بڑی مقدار دہلی سے بنگلہ دیش اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جس کے بعد مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے تین مشتبہ افراد کو پکڑا گیا۔ تلاشی کے دوران ان سے پانچ تھیلوں میں کھانسی کے شربت کی تقریباً 900 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ کھانسی کے شربت کی تخمینہ مارکیٹ قیمت تقریباً 2 لاکھ روپے ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار افراد نے کھانسی کا شربت لے کر بلورگھاٹ کے راستے ہلی سرحد پہنچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تینوں افراد اس سمگلنگ گینگ میں عرصہ دراز سے ملوث ہیں۔ اس لیے تحقیقات کے لیے تینوں کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande