تلنگانہ اور بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دو ریاستوں کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ کر دیا ہے۔ آج جاری کردہ حکم میں صدر جمہوریہ نے بامبے ہائی کورٹ اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ کر دیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ
Chief Justice of Telangana and Bombay HC transferred


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دو ریاستوں کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ کر دیا ہے۔ آج جاری کردہ حکم میں صدر جمہوریہ نے بامبے ہائی کورٹ اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ کر دیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادھے کو بمبئی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

سپریم کورٹ کالیجیم نے 7 جنوری کو دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کے تبادلے کی سفارش کی تھی۔ صدر جمہوریہ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سوجوئے پال کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande