بدھل راجوری میں پراسرار اموات کی متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد
بدھل راجوری میں پراسرار اموات کی متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد جموں، 15 جنوری (ہ س)۔ راجوری کے گاؤں بدھل میں پراسرار اموات کے اسباب جاننے کے لیے چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل و ضلع انتظامیہ کے افسران او
CS


بدھل راجوری میں پراسرار اموات کی متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد

جموں، 15 جنوری (ہ س)۔ راجوری کے گاؤں بدھل میں پراسرار اموات کے اسباب جاننے کے لیے چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل و ضلع انتظامیہ کے افسران اور قومی صحت اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اب تک کی گئی تحقیقات اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سکریٹری صحت و طبی تعلیم، اے ڈی جی پی جموں، ڈویژنل کمشنر جموں، ڈی آئی جی راجوری-پونچھ رینج، ڈپٹی کمشنر راجوری، ایس پی راجوری، جی ایم سی جموں و راجوری کے پرنسپل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور پی جی آئی ایم ای آر، سی ایس آئی آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) اور ڈی آر ڈی او کے ماہرین نے شرکت کی۔

چیف سکریٹری نے صحت اور پولیس محکموں کو ہدایت دی کہ معتبر اداروں سے موصول رپورٹس کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے تاکہ ان پراسرار اموات کے اسباب کی نشاندہی ہو سکے۔ انہوں نے دونوں محکموں کو قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت دی۔انہوں نے پولیس کو جدید سائنسی وسائل کے استعمال پر زور دیا جبکہ صحت کے ماہرین کو رپورٹس کی بنیاد پر قوی شواہد تلاش کرنے کی تاکید کی۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ مختلف اداروں کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں اور مزید رپورٹس جلد دستیاب ہوں گی، جن کی روشنی میں اس معاملے کو جلد حل کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران پی جی آئی ایم ای آر (چنڈی گڑھ)، این آئی وی، سی ایس آئی آر اور این سی ڈی سی کے ماہرین نے اپنی تحقیقات کے نتائج پیش کیے۔ ماہرین نے بتایا کہ مائیکرو بایولوجیکل تجزیوں میں کسی وائرل، بیکٹیریل یا مائیکروبیل انفیکشن کی موجودگی ظاہر نہیں ہوئی۔ یہ اموات مقامی نوعیت کی ہیں اور ان کا وبائیاتی تعلق ہو سکتا ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران مرحومین کے نمونوں میں مخصوص نیوروٹاکسنز کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande