جموں کے تاریخی امر محل میں توی فیسٹیول منعقد ہو گا 
جموں, 15 جنوری (ہ س)۔ جموں کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ، امر محل، ایک بار پھر اپنی شان و شوکت کے ساتھ توی فیسٹیول آف آرٹس اینڈ کلچرکی میزبانی کرے گا۔یہ فیسٹیول 7 سے 9 مارچ تک چلے گا۔ فیسٹیول ہری تارا چیریٹیبل ٹرسٹ اور جموں و کشمیر کے سابق ڈوگرہ شاہی
Jammu Tawi


جموں, 15 جنوری (ہ س)۔

جموں کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ، امر محل، ایک بار پھر اپنی شان و شوکت کے ساتھ توی فیسٹیول آف آرٹس اینڈ کلچرکی میزبانی کرے گا۔یہ فیسٹیول 7 سے 9 مارچ تک چلے گا۔ فیسٹیول ہری تارا چیریٹیبل ٹرسٹ اور جموں و کشمیر کے سابق ڈوگرہ شاہی خاندان کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ہری تارا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور ڈاکٹر کرن سنگھ کے پوتے، مارتنڈ سنگھ نے بتایا کہ اس سال کا توی فیسٹیول کئی حوالوں سے خاص ہوگا، کیونکہ اس موقع پر امر محل میوزیم اور لائبریری اپنی گولڈن جوبلی منائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا، ڈاکٹر کرن سنگھ نے 1975 میں اس میوزیم اور لائبریری کو عوام کے لیے کھولا تھا، جس کا افتتاح اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیا تھا۔مارتنڈ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ امر محل جموں و کشمیر کے فن، ثقافت، ورثے اور ڈوگرہ تہذیب کی شناخت بن چکا ہے، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔امر محل میوزیم کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر جیوتسنا سنگھ نے کہا کہ توی فیسٹیول میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں سیمینارز، ورکشاپس، لوک موسیقی، اسٹریٹ تھیٹر، کلاسیکی رقص و موسیقی کے مظاہرے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایک شاندار میلہ بھی منعقد ہوگا، جس میں مقامی کھانوں، نامیاتی مصنوعات اور ہمالیائی خطے کی این جی اوز کے تعاون سے تیار کردہ اشیاء کی نمائش ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی متنوع ثقافت، زبان، فن تعمیر اور موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے یہ فیسٹیول ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande